کراچی (پی این پی) سندھ کابینہ نے میر رضا کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق سندھ کابینہ اراکین سے میر رضا کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کے فیصلے کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے کرائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میر رضا کی ہلاکت کی تحقیقات سندھ ہائیکورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہی میں ہوں گی جبکہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے کمیشن کی سربراہی کے لیے حاضر سروس جج نامزد کرنے کی درخواست کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن سندھ ٹریبونلز آف انکوائری آرڈیننس 1969 کے سیکشن 3 کے تحت تشکیل دیا جائے گا جبکہ تحقیقات کے لیے کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔
PNP
Comments are closed.