کراچی(پی این پی) سندھ حکومت کی درخواست پرمیررضا علی قتل کیس کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیدیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق میررضاعلی قتل کیس کی تحقیقات سندھ ٹریبونل آف انکوائری آرڈیننس1969کے تحت ہوں گی،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے حکومت کی درخواست پر جسٹس عمر سیال کونامزد کیا۔
میررضا علی قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا نوٹیفکیشن سامنے آ گیا،سندھ ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے جسٹس عمر سیال کی کمیشن سربراہی کی تصدیق کردی،میررضا علی قتل کیس میں عدالتی کمیشن تحقیقات کے آئینی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے گا، میررضا علی قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن تحقیقات کی شفافیت اور حقائق کا تعین کرے گا، میررضا علی قتل کیس میں خاندان کے تحفظات کے بعد جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ کیاگیا۔
یادرہے کہ 29جولائی کو گلستان جوہر سے میررضاعلی کی گولی لگی لاش ملی تھی،میررضاعلی کے قتل کیس کی تحقیقات پہلے پولیس ٹیم کے ذریعے جاری تھیں،سندھ حکومت نے میررضا علی قتل کیس کی شفاف تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن طلب کیاتھا،جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں کمیشن حکومت سندھ کے طے شدہ ضوابط کے مطابق تحقیقات کرے گا۔
PNP
Comments are closed.