ٹوکیو:جاپان کی وزیر اعظم سا نائے تاکائیچی تائیوان سے متعلق اپنے غلط بیانات کی وجہ سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مسلسل تنقید کا سامنا کر رہی ہیں۔ بین الاقوامی شخصیات کا کہنا ہے کہ ایک چین کا اصول عالمی برادری میں وسیع پیمانے پر قبول شدہ ہے، اور جاپان کی وزیر اعظم کے غلط بیانات ناقابل قبول ہیں، جو خطے کےامن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں، انہیں فوری طور پر متعلقہ بیانات واپس لینے چاہیے۔سربیا کے سابق وزیر خارجہ ایوان مرکچ نے کہا کہ جاپانی وزیر اعظم کی اشتعال انگیز حرکتیں انتہائی غیر دانشمندانہ ہیں، ان کے غلط بیانات نہ صرف دوسروں کے لیے بلکہ خود ان کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔چین کو احتجاج اور غصے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تائیوان چین کا حصہ ہے۔ جاپانی وزیر اعظم کے غلط بیانات خطے کے استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں۔کولمبیا کے سیاسی اور اقتصادی ماہر ماکسی ملیانو لونڈونیو نے کہا کہ جاپان کی وزیر اعظم کو جارحانہ پالیسی واپس لینی چاہیے، کیونکہ ایک چین کا اصول دنیا کے 180 سے زائد ممالک میں تسلیم شدہ ہے۔ جاپان کو چین اور دیگر ایشیائی ممالک کے ساتھ کی گئی تمام غلطیوں اور جرائم کو تسلیم کرنا چاہیے، جاپان کو اپنی فوجی طاقت میں اضافہ ہرگز نہیں کرنا چاہیے، ورنہ یہ دوبارہ ایشیاء اور دنیا کے امن کے لیے خطرہ ثابت ہوگا۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا