by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ہاکی ورلڈ کپ کلاسیفکیشن میچ، نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد پاکستان کی نظریں اب11ویں پوزیشن پر

فوٹو: فائل

ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے کلاسیفکیشن میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔

میچ میں ہاف ٹائم تک نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف تین صفر کی برتری حاصل تھی، پاکستان نے تیسرے کوارٹر میں دو گول کرکے خسارہ کم کیا۔

پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور افراز نے گول کیے۔

خیال رہے کہ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی یہ تیسری شکست ہے، قومی ٹیم اب 11ویں یا 12ویں پوزیشن کیلئے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کھیلے گی۔ 

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ 28 اگست کو کھیلا جائے گا۔



PNP

Comments are closed.