by Rao Imran Suleman
Rao Nama

حنا جاوید قتل، گھریلو ملازم نے گلا گھونٹنے، تشدد کرکے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

حنا جاوید قتل کی تفتیش کے دوران گھریلو ملازم نے گلا گھونٹنے اور تشدد کرکے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون حنا جاوید قتل کیس کی تفتیش جاری ہے، پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم کے گھریلو ملازم نے دوران تفتیش حنا جاوید کا گلا گھونٹنے اور اسے تشدد کرکے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق گرفتار ملازم نے بتایا میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران اس کو بلایا گیا، جھگڑے کے دوران حنا نے بھاگنے کی کوشش کی، خاتون کو فیصل اصغر اور اس نے پکڑا تو اس نے مزاحمت کی جس پر گلا دبایا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ گھر میں اکثر چوری کرتا رہتا تھا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کو مقتولہ کے سسر کی کال آئی تھی کہ گھر میں چور گھس آئے ہیں، پولیس گھر پہنچی تو حنا جاوید کی لاش باتھ روم میں شاور سے بندھی ملی۔



PNP

Comments are closed.