بلوچستان کے محکمہ صحت نے غیرحاضر اور غفلت برتنے والے 11 ہزار ملازمین کے خلاف انضباطی کارروائی کرتے ہوئے ان کی تنخواہوں سے 29 کروڑ روپے سے زائد کی کٹوتی کرلی۔
محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان ایمپلائیز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ کے تحت 800 غیرحاضر ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق 800 میں سے 402 ملازمین کے خلاف انضباطی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ 398 کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر 100 سے زائد ملازمین کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔
PNP
Comments are closed.