by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایمرجنسی کا معاملہ بند گلی میں جا رہا ہے، رانا ثناء

فائل فوٹو۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا معاملہ اب بند گلی کی طرف بڑھ رہا ہے، بات چیت کا آپشن قابل عمل نہ رہے تو دوسرا آپشن یہی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب اس پر سوچا گیا تو وزیراعظم اور صدر نے ایک آپشن مذاکرات کا دیکھا، حکومت نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی اور مذاکرات شروع ہوئے۔ 

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جب بات نہیں بن سکی تو دوسری بار وزیراعظم نے لانگ مارچ ختم کرنے پر مذاکرات کی آفر کی، مذاکرات کا آپشن قابل عمل نہیں رہتا تو دوسرا آپشن تو پھر وہی ہے۔ 

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ دہشتگردی کے خلاف وفاق کے ساتھ ہونے کی بات کریں تو معاملات بہتر ہوسکتے ہیں۔ پی ٹی آئی اس کمٹمنٹ پر نہیں آتی تو لانگ مارچ اسلام آباد تک رکھیں نہ رکھیں فرق نہیں پڑے گا۔



PNP

Comments are closed.