by Rao Imran Suleman
Rao Nama

قتل کے مقدمات کے اندراج میں تاخیر سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ کو طلب کرلیا

اسلام آباد( پی این پی )  سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمات کے اندراج میں تاخیر پر آئی جی سندھ کو طلب کرلیا۔ 

سپریم کورٹ میں قتل کے مقدمات کے اندراج میں تاخیر  سے متعلق کیس کی  سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر آئی جی سندھ ذاتی طور پر پیش ہوں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور ڈی آئی جی سکھر کو بھی طلب کرلیا۔ 

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ سندھ میں جزا و سزا کا تصور نہیں ہے، سندھ پولیس خود لوگوں کو بری کروا رہی ہے، اس کیس میں قتل کے 2 روز بعد مقدمہ درج کیا گیا، بہت سے کیسز میں پولیس مقدمات کے اندراج سے کتراتی ہے، ایسے تو جانوروں کو بھی نہیں مارا جاتا۔ 

سپریم کورٹ کے جسٹس صلاح الدین نے کہا کہ سکھر اور لاڑکانہ کی صورتحال تو بہت ہی خراب ہے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔ 



PNP

Comments are closed.