by Rao Imran Suleman
Rao Nama

’’پیسے کیوں مانگے ‘‘ دودھ کے 1500 روپے نہ دینے پر ہمسائے کی فائرنگ ، دودھ فروش ہلاک

کوٹ ادو (پی این پی) پنجاب کے ضلع کوٹ ادو کے قصبے گجرات میں دودھ کے 1500 روپے طلب کرنے پر ہونے والے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک دودھ فروش جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کوششیں شروع کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق دودھ فروش نے دو روز قبل اپنے ہمسائے سے دودھ کی مد میں 1500 روپے طلب کیے تھے، جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔ آج ایک بار پھر اسی معاملے پر جھگڑا ہوا تو ملزم نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی۔

گولیاں لگنے سے دودھ فروش جان کی بازی ہار گیا، جبکہ فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے اور اسے گرفتار کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

PNP

Comments are closed.