خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر غور کیلئے ایوان صدر میں اہم اجلاس
خیبر پختونخوا کی صورتحال پر صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر میں ہونے والے اہم اجلاس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم، اہم وفاقی وزرا اور سیکیورٹی حکام شریک ہیں، پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر اور شیری رحمان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
اجلاس میں کے پی کے ضم شدہ اضلاع سمیت 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا میں عوام کے تحفظ کے لیے اہم اختیارات وفاق کے استعمال کرنے کی تجویز اور آئین کے آرٹیکل 232 سے 234 کے تحت مختلف آپشنز پر بھی تبادلہ خیال ہو رہا ہے۔
PNP
Comments are closed.