دشمن کا کوئی بھی غلط اقدام فوری جواب کا باعث بنے گا:ایرانی فوج
ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ دشمن کی جانب سے کسی بھی غلط یا جارحانہ اقدام کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔ ایرانی فوج کے مطابق آئندہ کسی بھی تنازع کی صورت میں جنگ کا دائرہ موجودہ جغرافیائی حدود تک محدود نہیں رہے گا۔
ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ مستقبل کی جنگ میں نئے اہداف بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ بیان کے مطابق باب المندب اور شام میں موجود امریکی فوجی اڈے بھی ممکنہ تنازع کے دائرے میں آ چکے ہیں۔
ایرانی حکام نے خطے میں توانائی اور مواصلاتی تنصیبات کے حوالے سے بھی خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تو پورے خطے کے اہم بنیادی ڈھانچے کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
ایرانی فوج نے واضح کیا کہ کسی بھی دشمنانہ کارروائی کی صورت میں جواب دینے کے لیے تیار ہیں اور ممکنہ حملوں کے دائرہ کار کا تعین حالات کے مطابق کیا جائے گا۔
خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کے باعث ایران، امریکہ اور دیگر علاقائی فریقوں کے درمیان صورتحال پر عالمی سطح پر تشویش برقرار ہے، جبکہ کسی بھی نئی فوجی کارروائی سے کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
PNP
Comments are closed.