وعدہ ہے کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے،چاہتے ہیں کسی اور میررضا کے ساتھ ایسا نہ ہو، جسٹس عمر سیال
کراچی(پی این پی)میررضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال نے کہا ہے کہ وعدہ ہے کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے،یہ معاملہ صرف میررضا کا نہیں ہے،چاہتے ہیں کسی اور میررضا کے ساتھ ایسا نہ ہو، ہم کاروائی مکمل کرکے تجاویز دیں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق میررضا قتل کیس کے حوالے سے جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا،جسٹس عمر سیال نے کہاکہ بہیمانہ طریقے سے آپ کا بچہ چھینا گیا، 10برسوں سے قتل کے کیسز چلا رہا ہوں،میررضا کے اہلخانہ کی تکلیف کا احساس ہے،جوڈیشل کمیشن میں جو ہو گا، سب کے سامنے ہوگا،ابتک جو ہوتا آیا ہے، وہ بند کمروں میں ہوتا رہا، کمیشن آپ کے سوالوں کے جواب تلاش کرنے کی کوشش کرے گا،
جسٹس عمر سیال نے کہاکہ انکوائری اور انویسٹی گیشن میں فرق ہوتا ہے،کمیشن ٹی او آرز کے مطابق تحقیقات میں نقائص کا جائزہ لے گا، کمیشن کیس کی تحقیقات نہیں کرے گا، ہم صرف غلطیوں کی نشاندہی کریں گے۔
والد میر حسین نے کہاکہ ہمیں انویسٹی گیشن پر اعتماد نہیں،جسٹس عمر سیال نے کہاکہ وعدہ ہے کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے،یہ معاملہ صرف میررضا کا نہیں ہے،چاہتے ہیں کسی اور میررضا کے ساتھ ایسا نہ ہو، ہم کاروائی مکمل کرکے تجاویز دیں گے۔
وکیل جبران ناصر نے کہاکہ 19اگست کو جوڈیشل کمیشن کی بات کی گئی تھی،پہلی انویسٹی گیشن ٹیم نے مجرمانہ غفلت کامظاہرہ کیا، جسٹس عمر سیال نے کہاکہ سندھ حکومت کو کیس سے متعلق اخبار میں اشتہار دینے کاکہیں گے،اگر عوام کے پاس معلومات ہیں تو شیئر کی جائیں،معلومات دینے والے کیلئے ایک لاکھ روپے انعام رکھا جائے،سندھ حکومت پولیس افسران اورڈاکٹرز کی فہرست پیش کرے،گواہو کے بیانات، میڈیکل رپورٹ اور اصل دستاویزات پیش کی جائیں۔
وکیل جبران ناصر نے کہاکہ میررضا28جولائی کو شام 4بجے گھر سے روانہ ہوا، میررضا کی لاش29جولائی کو11بج کر 52منٹ پر دیکھی گئی،میر رضا کو ایک بج کر 15منٹ پر ایمبولینس سے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، والد میرحسین نے جناح ہسپتال میں میررضا کی شناخت کی،لاش ملنے سے قبل اغوا کا مقدمہ درج ہو چکا تھا، صرف لاش ملنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اہل خانہ کو دکھائی گئی۔
کمیشن نے جائے وقوعہ پر پہنچنے والے 2پولیس اہلکارو کو نوٹس جاری کردیئے،جوڈیشل کمیشن نے لاش دیکھنے والے نرسری کے 2ملازمین کو بھی طلب کرلیا، کمیشن نے پولیس موبائل اور ایمبولینس ڈرائیورز کو بھی طلب کرلیا،جوڈیشل کمیشن نے ایم ایل او ڈاکٹر اسامہ شیخ کو بھی نوٹس جاری کردیا۔
جسٹس عمر سیال نے کہاکہ سندھ حکومت کل تک تمام دستاویزات فراہم کرے،جوڈیشل کمیشن نے کیس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی۔
PNP
Comments are closed.