by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اہلیہ حج پر کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا

— اسکرین گریب

پاکستان کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے رواں سال اہلیہ شنیرا اکرم کے ساتھ حج پر نہ جانے کی وجہ بیان کر دی۔

شنیرا اکرم کو پاکستان کے بارے میں کھل کر اظہارِ خیال کرنے اور پاکستانیوں سے اپنی وابستگی کے باعث بیشتر پاکستانی پسند کرتے ہیں، جبکہ اکثر انہیں محبت سے اپنی پسندیدہ نیشنل بھابھی بھی کہتے ہیں۔

حال ہی میں وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کے ہمراہ ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ شنیرا نے ساتھ حج کیوں نہیں کیا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ شنیرا میرے ساتھ حج کرنے کیوں نہیں گئیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ شنیرا کا پہلا قدم عمرہ ہونا چاہیے تاکہ وہ اس کے بارے میں سمجھ سکیں، اس کے بعد ہم حج کے لیے جائیں گے۔

شنیرا اکرم نے بھی اس موقع پر کہا کہ وسیم اکرم کو پہلے خود حج پر جانے کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ میں نہیں چاہتی تھی کہ جب وسیم حج پر ہوں تو میری فکر کریں یا میرے بارے میں سوچیں، میں یہ نہیں کہہ رہی کہ میں ان کے ساتھ حج پر نہیں جاؤں گی، لیکن میں نہیں چاہتی تھی کہ وہ اپنی توجہ مناسکِ حج سے بٹائیں کیونکہ یہ ان کے لیے بہت خاص وقت تھا۔

شنیرا نے کہا کہ ان شاء اللّٰہ ہم ایک دن ساتھ جائیں گے، میرا خیال ہے کہ یہ ان کا اپنا سفر تھا اور انہیں اس کی خوشی منانے کی ضرورت تھی۔

وسیم اکرم نے بتایا کہ حج کا تجربہ شاندار تھا اور یہ میرے لیے اپنی سالگرہ کا تحفہ بھی تھا۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم نے اگست 2013ء میں آسٹریلوی شہری شنیرا اکرم سے شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی عائلہ ہے، رواں برس جوڑے نے رفاقت کے 14 سال مکمل ہونے کا جشن منایا ہے۔



PNP

Comments are closed.