by Rao Imran Suleman
Rao Nama

امام الحق کی انجری پر بورڈ نے اعلیٰ سطح تحقیقات کا فیصلہ کرلیا

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد ایک جانب جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ اوپنر امام الحق کو لندن پہلی دستیاب فلائٹ سے پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، وہیں ان کی پنڈلی کی انجری کی اعلیٰ سطح تحقیقات بھی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

30 سال کے امام الحق جنھوں نے لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن پنڈلی میں تکلیف کی شکایت کی اور بعد ازاں انھوں نے پاکستان کی پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی بلے بازی نہیں کی۔

ان کی انجری کے حوالے سے میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ انھیں کوئی انجری نہیں ہے اور انھوں نے غلط بیانی کی ہے۔

دوسری جانب کچھ سابق کرکٹرز نے امام الحق کی انجری کو جعلی قرار دیا ہے، اس حوالے سے اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے لارڈز ٹیسٹ کے دوران امام الحق کی پنڈلی کی تکلیف کا مکمل جائزہ لینے اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماضی میں بھی امام الحق کی انجری کے معاملات پر کرکٹ بورڈ کے متعدد آفیشلز تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ 

ب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار کرکٹ بورڈ کی سطح پر ٹیسٹ اوپنر کے خلاف ہونے والی انکوائری کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔



PNP

Comments are closed.