by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سپیکر سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران ویڈیوز بنانے پر ارکان پر برہم ، ایوان کے ڈیکورم کیخلاف قرار دیدیا

 کراچی ( پی این پی ) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسمبلی ہال میں ارکان کی جانب سے ویڈیوز بنانے پر سپیکر نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ویڈیوز بنانے کو ایوان کے ڈیکورم کے خلاف قرار دے دیا۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق سندھ اسمبلی کے سپیکر اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ ہاؤس کا اپنا تقدس ہے، ہم سب پر اسے برقرار رکھنا فرض ہے۔

سپیکر سندھ اسمبلی نے ارکان کو ہدایت کی کہ اسمبلی ہال میں ویڈیوز بنانے کا سلسلہ فوری ختم کریں۔ کسی رکن کو تقریر کرنے سے نہیں روکا جا رہا، ارکان اپنی بات تقاریر میں کریں۔ ارکان کو ان کی تقاریر اور کارروائی کی تمام ریکارڈنگز فراہم کی جائیں گی۔



PNP

Comments are closed.