شکاگو(نیوزڈیسک) امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان تین روزہ دورے پر شکاگو پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سفیر پاکستان شکاگو میں آرگنائزیشن آف پاکستانی انٹرپرینیورز (اوپن ) کی جانب سے منعقدہ اعلیٰ سطحی سمٹ میں کلیدی مقرر کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔
اوپن شکاگو کی جانب سے منعقدہ اس اعلیٰ سطح کی سمٹ میں معروف کاروباری حضرات ، طالبعلم اورمختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوں گی ۔
ایک روزہ سمٹ میں ماہرین جدید ٹیکنالوجیز، سماجی و معاشی ٹرینڈز اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے نیتجے میں پیدا ہونے والے چیلنجز اور مواقعوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے ۔
پیشہ وارانہ شخصیات، ماہرین اور کاروباری حضرات کے روابط اور نیٹ ورکنگ کے حوالے سے یہ سمٹ خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔
سفیر پاکستان کی دیگر مصروفیات میں رکن کانگریس جوناتھن جیکسن سے ملاقات شامل ہے۔
سفیر پاکستان شکاگو کے سرفہرست تعلیمی ادارے ڈیپال یونیورسٹی کا دورہ بھی کریں گےعلاوہ ازیں مسعود خان پاکستانی امریکی کمیونٹی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔