by Rao Imran Suleman
Rao Nama

میر رضا کے بزنس پارٹنر کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع

کراچی (پی این پی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے میر رضا قتل کیس میں بزنس پارٹنر احمد  اور اُسکے بھائی عبداللہ کی عبوری ضمانت کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو میر رضا قتل کیس میں بزنس پارٹنر احمد اور اُسکے بھائی عبداللہ کی عبوری ضمانت کی سماعت ہوئی۔

 تفتیشی افسر اور وکیل درخواستگزار عدالت میں پیش ہوئے، دانیال حسین ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ مقتول کے اہلخانہ اور سینئر وکیل ہائیکورٹ میں جوڈیشل کمیشن میں مصروف ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ 7 ستمبر کو عبوری چالان کی تاریخ ہے ، اُسکے بعد کارروائی کریں گے۔

درخواست گزار کے وکیل خالد ممتاز ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ہمیں کو اعتراض نہیں ہے۔ عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے 12 ستمبر تک ملتوی کردی۔



PNP

Comments are closed.