by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وزیراعظم سے پمز اسپتال کی نرس رضیہ نورین کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے پمز اسپتال کی نرس رضیہ نورین نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعطم کا کہنا تھا کہ آپ نے کارنامہ انجام دیا ہے جو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم رضیہ نورین کی ہمت اور بہادری کی معترف ہے۔

وزیراعظم نے نومولود کی جان بچانے والی نرس کی تعریف کی اور کہا کہ پوری قوم نرس رضیہ نورین کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے بہت ہمت کا مظاہرہ کیا۔ انشاءاللّٰہ آپ کو 23 مارچ کو تمغہ خدمت دیا جائے گا۔ میں نے آپ کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم نے کہاکہ بہت دلخراش واقعہ ہوا ہے، ذمہ داروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہے۔



PNP

Comments are closed.