by Rao Imran Suleman
Rao Nama

قطر کی کویت پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت،خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دے دیا

قطر نے کویت پر حالیہ ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں کویت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی حملوں کا سلسلہ جاری رہنے سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششیں مزید پیچیدہ ہوسکتی ہیں اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے جاری مذاکرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

قطر نے کہا کہ ان حملوں اور ان کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کی قانونی ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے۔

قطری وزارت خارجہ نے کویت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ کویت کی خودمختاری اور سکیورٹی کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

قطر نے خطے میں جاری فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکنے، مزید کشیدگی سے گریز اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ قطر نے فریقین سے پہلے طے پانے والی سفارتی مفاہمت کی بنیاد پر دوبارہ مذاکرات اور بات چیت کی طرف واپس آنے کی اپیل بھی کی۔

PNP

Comments are closed.