نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں 5 پیڈل اسپورٹس کورٹس کا افتتاح
نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں 5 پیڈل اسپورٹس کورٹس کا افتتاح کردیا گیا۔ صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے افتتاح کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے کروڑوں روپے لگائے ہیں تو تشہیر کرنا ہمارا حق ہے۔ لوگوں کو کیسے پتہ چلے گا کہ ہم نے کام کیا ہے۔
فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ 5 پیڈل اسپورٹس کورٹس میں ایک بین الاقوامی معیار کا کورٹ شامل ہے۔ 4 کورٹس قومی مقابلوں اور پریکٹس کے لیے دستیاب ہوں گے۔
صوبائی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ جدید کورٹس پر 10 سے 12 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ جدید پیڈل ٹینس کورٹس میں آج سے کھیلوں کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔
PNP
Comments are closed.