واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایڈم ٹیلی کو امریکا کے وزیرِ فوج کے عہدے کے لیے نامزد کردیا ہے۔
ایڈم ٹیلی اس وقت امریکی فوج کے سول ورکس سے متعلق شعبے میں معاون وزیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے انہیں سابق وزیرِ فوج ڈین ڈرسکول کی جگہ نامزد کیا ہے۔
ڈین ڈرسکول نے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے ساتھ اختلافات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد وزیرِ فوج کا عہدہ خالی ہوگیا تھا۔
ایڈم ٹیلی کی نامزدگی اب امریکی سینیٹ کی منظوری سے مشروط ہوگی، جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر اس ذمہ داری کو سنبھال سکیں گے۔
PNP
Comments are closed.