by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مصطفیٰ کمال پر لائنز ایریا کیس ثابت ہوچکا وہ خود کو بچانا چاہتے ہیں: ترجمان سندھ حکومت

کراچی ( پی این پی )ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال پر لائنز ایریا کیس ثابت ہوچکا اور وہ خود کو بچانا چاہتے ہیں۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق سمعتا افضال  نے ایک بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنما مشکلات سے توجہ ہٹانے کے لیے انتشار پر مبنی بیانیہ گھڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مصطفیٰ کمال صاحب، آئین کا حوالہ دینے سے پہلے آئین پڑھ بھی لیا کریں، آئینی طریقۂ کار کے تحت متعلقہ صوبائی اسمبلی کی منظوری ضروری ہے اور سندھ کوئی تختی نہیں جس پر مصطفیٰ کمال جب چاہیں اپنی مرضی سے نیا نقشہ کھینچ دیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ سندھ کسی کی سیاسی جاگیر نہیں کہ جب چاہا نقشہ بدلنے کا اعلان کر دیا، صوبے بنانا کسی فرد، جماعت یا خیرات کے مینڈیٹ پر آنے والوں کا اختیار نہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے ارکانِ اسمبلی ایوان میں کچھ کہتے ہیں باہر کچھ اور بات کرتے ہیں۔  پہلے اپنا مینڈیٹ ثابت کریں، اپنی جماعت کا تضاد ختم کریں پھر بھاشن دیں۔



PNP

Comments are closed.