پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان ہے، 100 انڈیکس 51 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا ہے۔
مئی2017 کے بعد پہلی بار پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس دوبارہ 51 ہزار تک پہنچا ہے۔
یاد رہےکہ 25 مئی 2017 کو 100انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 53 ہزار 127پر پہنچ گیا تھا۔
آج اسٹاک ایکسچینج میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 51 ہزار 392 کی سطح پر پہنچ گیا۔
اس حوالے سے معاشی تجزیہ کار خرم شہزاد کا کہنا ہےکہ مئی 2017 کے مقابلے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 70 فیصد کم ہے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 30 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے، مئی 2017 میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 100 ارب ڈالر تھی۔
خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ آج مارکیٹ 100 ارب ڈالر ہو، اس کے لیے انڈیکس کو 1لاکھ ہونا ہوگا، صرف انڈیکس نہیں مارکیٹ کی ویلیو بھی اہم ہے، سرمایہ کار آنے والے دنوں میں کچھ اچھے کی توقعات لگائے ہوئے ہیں۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔