by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ترک ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان کے معروف اداکار گھر میں مردہ پائے گئے

ترک میڈیا کے مطابق 51 سالہ اداکار کو 5 ستمبر کو استنبول کے ضلع کاگتھانے میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں ان کی دوست اوزلم ای نے مردہ حالت میں پایا۔

رپورٹس کے مطابق اوزلم ای 3 ستمبر سے اداکار سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی تھیں، تاہم رابطہ نہ ہونے پر وہ انہیں دیکھنے کے لیے گھر پہنچیں، جہاں انہوں نے اداکار کو ایک کمرے میں کرسی پر بے حس و حرکت پایا۔

اداکار کے سانس نہ لینے پر ایمرجنسی سروسز کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد طبی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی معائنے میں اداکار کے جسم پر کسی جسمانی حملے کے آثار یا کھلے زخم نہیں ملے۔ ان کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اداکار کی دوست نے پولیس کو بتایا کہ سرحات مصطفیٰ کیلیچ لمفک کینسر کا سامنا کر رہے تھے۔

1975 میں پیدا ہونے والے سرحات مصطفیٰ کیلیچ نے 1998 میں تھیٹر سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ ان کی فلم کچ یوکوسو نے 2014 میں کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

سرحات مصطفیٰ کیلیچ نے سوز، کورولوش عثمان، محمد فاتح سمیت متعدد مقبول ٹی وی سیریز اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور دنیا بھر میں مداحوں کی بڑی تعداد رکھتے تھے۔

PNP

Comments are closed.