پنجاب کے سکولوں میں 100 نمبروں کا نیا مضمون متعارف کرانے کا فیصلہ
لاہور (این این آیئ) پنجاب کے سکولوں میں طلبہ کے لئے گلوبل سٹیزن شپ کا 100نمبروں کا الگ مضمون متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
مضمون آئندہ تعلیمی سال سے یونیسف کے تعاون سے نصاب کا حصہ بنائے جانے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق مضمون میں طلبہ کو بین الاقوامی شہریت، عالمی سطح پر ان کے حقوق و فرائض اور ذمہ دار شہری بننے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔ مضمون کو چہارم سے ہشتم جماعت تک شامل کیے جانے کا امکان ہے۔پنجاب ایگزامینیشن کمیشن (پیک)نے گلوبل سٹیزن شپ کا مضمون متعارف کرانے کیلئے یونیسف سے مشاورت کا عمل شروع کردیا ہے جبکہ مضمون کی کتابوں اور متعلقہ مواد کی چھپائی کیلئے تمام فنڈنگ بھی یونیسف کی جانب سے فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق گلوبل سٹیزن شپ کا مضمون پڑھنے سے طلبہ کی عالمی دنیا سے متعلق معلومات میں اضافہ ہوگا اور انہیں بین الاقوامی سطح پر اپنی ذمہ داریوں اور کردار کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ طلبہ اس تعلیم کے ذریعے عالمی شہری ہونے کے تقاضوں کو بہتر انداز میں پورا کرسکیں گے۔
PNP
Comments are closed.