by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں گھر کی چھت پر پانی کی ٹینکی سے اڑھائی ماہ کی بچی کی لاش برآمد

کراچی( پی این پی ) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7 بی میں گھر کی چھت پر موجود پانی کی ٹینکی سے اڑھائی ماہ کی بچی کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق بچی کی لاش گھر کی چھت پر موجود پلاسٹک کی پانی کی ٹینکی سے ملی جس کا ڈھکن بند تھا۔بچی کی شناخت فاطمہ دختر محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کرایا جا چکا ہے اور اس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

واقعے سے متعلق متوفیہ بچی کے اہلِ خانہ سے پولیس کی پوچھ گچھ جاری ہے۔



PNP

Comments are closed.