by Rao Imran Suleman
Rao Nama

این اے 168 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ آج ہو گی

بہاولپور کے حلقے این اے 168 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ آج ہوگی، انتخابی سامان کی ترسیل کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

ریٹرننگ آفیسر(آر او) کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن کےلیے پولنگ صبح 8 بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار منیر اقبال چُنڑ اور آزاد امیدوار ولی داد چیمہ میں مقابلہ ہے، دیگر 18 امیدوار بھی مدمقابل ہیں۔

یہ نشست ملک اقبال چُنڑ کی وفات سے خالی ہوئی، ان کے صاحب زادے منیر اقبال چُنڑ کو مسلم لیگ ن کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کی حمایت بھی حاصل ہے جبکہ آزاد امیدوار ولی داد چیمہ کی حمایت ان کے والد رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کر رہے ہیں۔

این اے 168 کے ضمنی الیکشن میں عوامی رائے دہی کےلیے 292 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جبکہ حلقے میں مجموعی پولنگ بوتھ کی تعداد 896 ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 83 ہزار 143 ہے ،ان میں سے 2 لاکھ 48 ہزار 529 مرد جبکہ 2 لاکھ 34 ہزار 614 خواتین ووٹرز ہیں۔



PNP

Comments are closed.