وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا پمز اسپتال کا دورہ، ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کی بریفنگ
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد کے پمز اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہیں اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ آئی ایچ آر اے کی 15 ماہرین پر مشتمل ٹیم پمز میں موجود ہے۔ پمز میں صحت سہولتوں، مریضوں کے تحفظ اور سروس ڈیلیوری معیار کا جائزہ لے رہے ہیں۔
بریفنگ کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ وفاقی ٹیم پمز میں افرادی قوت اور متعلقہ طبی معیارات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لے گی۔ جامع جائزے کا مقصد پمز میں صحت کی خدمات کا معیار بہتر بنانا ہے۔
خیال رہے کہ 26 اگست کو اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے گائناکولوجی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں نرسری میں موجود 14 نومولود جاں بحق ہوگئے تھے۔
PNP
Comments are closed.