کراچی(پی این پی)ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 62 ہزار 936 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے اضافے سے 3 لاکھ 96 ہزار 893 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر اضافے سے 4404 ڈالر فی اونس ہے۔
PNP
Comments are closed.