by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سعودیہ، امارات، امریکہ اور برطانیہ سے پاکستانیوں نے کتنی رقم بھیجی؟اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

کراچی ( خصوصی رپورٹ )سعودیہ، امارات، امریکہ اور برطانیہ  سے پاکستانیوں نے کتنی رقم بھیجی؟اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ورکرز ترسیلاتِ زر سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں۔

اگست میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 87.35 کروڑ ڈالرز بھیجے جبکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 74.98 کروڑ ڈالرز بھیجے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق برطانیہ سے 56.37 کروڑ ڈالرز اور امریکا سے 30.89 کروڑ ڈالرز بھیجے گئے۔

رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں دبئی سے ورکرز ترسیلات پچھلے مالی سال کی اس مدت سے 35 فیصد زائد رہیں۔

مشرقِ وسطیٰ جنگ کے باوجود 2 ماہ میں ورکرز ترسیلات مجموعی طور پر 15 فیصد زائد رہیں۔



PNP

Comments are closed.