by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزارت پارلیمانی امور کا چارج سنبھال لیا

0

اسلام آباد:ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کا باضابطہ چارج سنبھال لیا ہے۔ تین روز قبل وفاقی کابینہ میں وزارتوں کی تقسیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس کے تحت انہیں یہ منصب تفویض کیا گیا تھا۔
اس تقرری کے بعد، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

کابینہ میں شامل نئے وزرا، معاونین خصوصی اور مشیران کو قلمدان سونپ دیئے گئے

 

دوسری جانب وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا قلمدان سنبھال لیا،
وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی وزارت مذہبی امور آمد پرایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید عطاء الرحمٰن نے وفاقی وزیر کااستقبال کیا۔
وفاقی وزیر کو وزارت مذہبی امور، وزارت کے ذیلی اداروں اور حج تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ حجاج کرام اور زائرین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کرنا اولین ترجیح ہے،
حجاج کرام کے مسائل کو حل کرنے اور بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لیے تمام اقدامات کریں گے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.