by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سوشل میڈیا پر ریٹرو ٹرینڈ کا راج، پاکستانی ستارے بھی پیچھے نہ رہے


اے آئی کے نت نئے ٹرینڈز کے بعد اب پاکستانی شوبز ستارے بھی 80 کی دہائی کے رنگ میں رنگ گئے، جن کی دلچسپ تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

ان دنوں ایک اے آئی فلٹر خاصا مقبول ہو رہا ہے جو صارفین کو 1980 کی دہائی کے مخصوص فیشن اور انداز میں پیش کرتا ہے جس میں بڑے ہیئر اسٹائل، شوخ رنگ، نمایاں میک اپ اور گلیمر نمایاں ہے۔

Pakistani Celebrities Imagine Themselves In The 80s

پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی اس ٹرینڈ کو آزمایا اور اپنی اے آئی سے تیار کردہ تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

Pakistani Celebrities Imagine Themselves In The 80s

اس ٹرینڈ میں مدیحہ نقوی، قدسیہ علی، عمر عالم، اینی جعفری اور ماہی بلوچ سمیت متعدد شخصیات نے خود کو 80 کی دہائی کے انداز میں پیش کیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں آج کے معروف ستاروں کا ریٹرو انداز مداحوں کیلئے خاصی دلچسپی کا باعث بن رہا ہے۔

 

 


PNP

Comments are closed.