جنیوا(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے ریاض منصور نے اجلاس میں کہا کہ اسرائیل کی مسلسل بمباری سے غزہ کے اسپتال قبرستان بن چکے ہیں اور اب تک 3 ہزار بچوں اور 1700 خواتین کو شہید کیا جا چکا ہے، یہ نسل کشی نہیں تو اور کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ہونے والے اجلاس میں فلسطینی مندوب ریاض منصور غزہ میں اسرائیلی بمباری سے بچوں اور خواتین کی ہلاکتوں کا زکر کرتے ہوئے رو پڑے۔
فلسطینی مندوب نے نم آنکھوں اور بھرائی ہوائی آواز میں التجا کی کہ خدا کے لیے ہمارے بچوں کو بچالیں۔ 3 ہزار بچے شہیدجبکہ 1600 بچے اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
فلسطینی مندوب ریاض منصور نے کہا کہ ہر ایک سکینڈ میں کئی فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا جاتا ہے۔ 1700 خواتین بھی بمباری میں شہید ہوئیں۔ محلے کے محلے تباہ ہوگئے اور خاندان کے خاندان اجڑ گئے۔
ریاض منصور نے سوال اُٹھایا کہا کہ اب لاکھوں فلسطینی کہاں جائیں؟ رفح کراسنگ بند ہے، اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث پانی، خوراک اور بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ گھر بمباری میں تباہ ہوگئے۔ ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔
فلسطینی مندوب نے عالمی قوتوں کی اسرائیل کی حمایت اور بے حسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ اسرائیل کے لیے درد محسوس کر رہے ہیں اور فلسطین کی تباہی پر خاموش ہیں۔ ایسا کیوں ہے ؟ یہ مذہبی تعصب ہے، نسلی امتیاز ہے یا کالے گورے رنگوں کی نفرت انگیز سوچ ہے۔
فلسطینی مندوب ریاض منصو نے خبردار کیا کہ غزہ پر اسرائیل نے بمباری بند نہ کی تو یہ جنگ پورے مشرق وسطیٰ میں پھیل سکتی ہے اور عالمی امن کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے ہونے والی جھڑپوں میں 7 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 17 ہزار زخمی ہوچکے ہیں جب کہ 1400 اسرائیلی بھی مارے گئے۔
Trending
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔