by Rao Imran Suleman
Rao Nama

چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے ملک بھر میں نئے صوبوں کیلیے سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا

 کراچی ( پی این پی ) چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) خالد مقبول صدیقی نے ملک بھر میں نئے صوبوں کےلیے سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا۔

’’جنگ ‘‘ کےمطابق کراچی میں خواتین کنونشن سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی اور لاہور سمیت ملک بھرمیں نئےصوبے بننے چاہئیں، نئے صوبوں کا مطالبہ ہمارے منشور میں ہے۔ایوان ہوں یا جلسے ہر جگہ صوبوں کی بات کی۔ اب سڑکوں پر نکلیں گے، جہاں آبادی زیادہ ہے وہاں صوبے بننے چاہئیں۔

ایم کیو ایم چیئرمین نے مزید کہا کہ متحدہ روز اول سے ایک ہے اور ایک رہے گی، اگلے ہفتے سڑکوں پر نکلیں گے، خواتین بھی ساتھ ہوں گی۔ صوبوں تک معاملہ مخالفین لےکرآئے، جو صوبوں کی تقسیم پر غداری کا نعرہ لگاتے ہیں وہ خود غدار ہیں۔



PNP

Comments are closed.