انڈونیشیا؛ بحیرہ جاوا میں مسافر جہاز ڈوبنے سے 6 افراد جاں بحق، 129 لاپتا
جکارتہ: انڈونیشیا کے بحیرہ جاوا میں مسافر بردار جہاز الٹنے سے 6 افراد جاں بحق اور 129 افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی نے بتایا کہ اتوار کو صبح خراب موسم کے دوران بحیرہ جاوا میں مسافر بردار جہاز ورگو ٹرانسپورٹ 8 الٹ گیا اور 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور مزید 129 افراد لاپتا ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ امدادی ٹیمیں جہاز سے 108 افراد کو بچانے میں کامیاب ہوگئی ہیں اور دیگر ممکنہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔
سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے مطابق جہاز گزشتہ روز مشرقی جاوا کے شہر سورابایا سے روانہ ہوا تھا، جس میں 243 افراد سوار تھے اور عملے کے 30 ارکان بھی شامل تھے۔
ریسکیو سینٹر میں مسافر رینٹو اراہاب نے بتایا کہ انہوں نے جہاز الٹنے کے بعد ریلنگ کو مضبوطی سے پکڑ لیا،پھر جب حادثے کا شکار جہاز پانی میں ہچکولے کھا رہا تھا تو وہ اس کے نسبتاً اونچے حصے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔
PNP
Comments are closed.