سیاسی قیادت کو متحد ہونا ہوگا، بات چیت سے مسائل کا حل نکالنا ہے، ظلم کے خلاف بات کرنی ہے: محمود خان اچکزئی
کراچی ( پی این پی ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک کو مضبوط کرنے کے لیے سیاسی قیادت کو متحد ہونا ہوگا۔
کراچی پریس کلب میں عطااللّٰہ مینگل کے تعزیتی ریفرنس سے محمود اچکزئی، سینیٹر راجا ناصر عباس، پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا، اسد قیصر اور جے یو آئی کے علامہ راشد سومرو نے خطاب کیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق اس موقع پر اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم قومیتوں کی تقسیم کے خلاف ہیں، ہم سب ایک درخت کی شاخیں ہیں۔ملک کو مضبوط کرنے لیے سیاسی قیادت کو متحد ہونا ہوگا، بات چیت سے مسائل کا حل نکالنا ہے، ظلم کے خلاف بات کرنی ہے۔
اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی ملک نہیں چلے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ تباہی تب آتی ہے جب انصاف کا بول بالا نہیں ہوتا، جب کوئی اقتدار میں نہیں ہوتا تو آئین کی بات کرتا ہے۔
تعزیتی ریفرنس سے سلمان اکرم راجہ ن،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ،اسد قیصر ،راشد سومرو اور سردار اختر مینگل نے بھی خطاب کیا ۔
PNP
Comments are closed.