by Rao Imran Suleman
Rao Nama

انڈر 15 و 17 کی سطح سے کوچنگ کورس کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے: عاقب جاوید

عاقب جاوید—تصویر بشکریہ رپورٹر

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ انڈر 15 اور انڈر 17 کی سطح سے لیول ون کوچنگ کورس کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جبکہ سائیکالوجی پر کام کرنے کے ساتھ زبان کی رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے لینگویج کورسز بھی کرائے جائیں گے۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے انڈر 17 اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ فیصل آباد کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں انڈر 15، انڈر 17، انڈر 19 اور فرسٹ کلاس پر مشتمل 4 درجوں کا نظام موجود ہے، نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت صرف بیٹنگ اور بولنگ تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔

عاقب جاوید نے کہا ہے کہ انڈر 15 اور انڈر 17 کھلاڑیوں کو لیول ون کوچنگ کورس کرانے کا منصوبہ ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو تکنیک، بیلنس اور کھیل کی بنیادی چیزوں کی سمجھ ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کی ذہنی تربیت پر بھی ابتداء ہی سے کام کیا جائے گا، سائیکالوجی کو انڈر 15 اور انڈر 17 سطح پر پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا جبکہ زبان کی رکاوٹ دور کرنے کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو لینگویج کورسز بھی کرائے جائیں گے۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی نے کہا ہے کہ انڈر 19 سطح پر کوچنگ، ٹریننگ اور سائیکالوجی پروگرام کو لیول ٹو تک لے جائیں گے۔



PNP

Comments are closed.