فیڈریشن انٹریشنل ہاکی (ایف آئی ایچ) نے ورلڈ کپ میجک اسکل ایوارڈز کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کے عبد الرحمٰن نے مینز کیٹیگری میں میجک اسکل ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
عبد الرحمٰن نے ویلز کے خلاف میچ میں شاندار تھری ڈی اسکلز کا مظاہرہ کیا تھا۔
انہوں نے 4 دفاعی کھلاڑیوں کو ڈاج دے کر خوبصورت گول اسکور کیا تھا، پاکستانی کھلاڑی کے گول کو 44 فیصد ووٹس ملے۔
ایوارڈ کے لیے 3 کھلاڑیوں کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے تھے، جن میں پاکستان کے عبد الرحمٰن، جنوبی افریقا کے کینٹن میلویل اور فرانس کے کرٹی ایلٹ کو شامل کیا گیا تھا۔
عبد الرحمٰن نے کینٹن میلویل کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی، کینٹن میلویل کو 39 فیصد ووٹس ملے۔
ویمنز کیٹیگری میں بھارت کی گول کیپر بیچو دیوی کریبام نے ایوارڈجیتا، بھارتی کھلاڑی نے انگلینڈ کے خلاف میچ کے آخری منٹ میں شاندار ریفلیکس سیو کیا تھا۔
ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی پوزیشن گیارہویں رہی، ورلڈ کپ میں سب سے بہترین گول پاکستان کے عبدالرحمٰن کا قرار پایا۔
PNP
Comments are closed.