آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع
لندن : برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔
ادارے کے مطابق، ایک نامعلوم شے کے ٹینکر سے ٹکرانے کے بعد اس میں آگ لگ گئی تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، جہاز کے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق کارگو کے اخراج کی بھی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی تنظیم نے عمان کے شہر خصب سے تقریباً 30 کلومیٹر شمال مشرق میں آبنائے ہرمز میں اسی نوعیت کے ایک واقعے کی رپورٹ جاری کی تھی۔
PNP
Comments are closed.