by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر انوکھا احتجاج، پی ٹی آئی ارکان گدھا گاڑی پر سندھ اسمبلی پہنچ گئے

کراچی (پی این پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اسمبلی نے پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر انوکھا احتجاج کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر انوکھا احتجاج کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی گدھا گاڑی پر سندھ اسمبلی پہنچ گئے۔

ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ ایک طرف عوام پیٹرول بم اور مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ دوسری طرف حکمرانوں کے شاہانہ اخراجات جاری ہیں۔

پی ٹی آئی ارکان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف صاحب عوام سے کفایت شعاری کا مطالبہ ہے تو آغاز وزیراعظم، وزیروں اور حکمران خاندان کے اپنے اخراجات سے ہونا چاہیے۔

ارکان اسمبلی نے کہا کہ مریم نواز سے 11 ارب روپے کے جہاز کا حساب لیا جائے، عوام پر بوجھ ڈال کر کفایت شعاری نہیں چل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت 390 روپے 79 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے جبکہ ڈیزل 424 روپے 92 پیسے فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں پٹرولیم صورتحال بہتر نظر آرہی ہے اور نومبر کی پٹرولیم ضروریات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔



PNP

Comments are closed.