by Rao Imran Suleman
Rao Nama

حکومت آج سے بجلی کی خریداری سے عملی طور پر باہر ہو رہی ہے: اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری—فائل فوٹو 

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت آج سے بجلی کی خریداری سے عملی طور پر باہر ہو رہی ہے۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو حق نہیں ہوگا کہ حکومت کو بجلی بیچ سکے اور نہ حکومت خرید سکے گی۔

اویس لغاری نے کہا کہ ملک میں بجلی پیدا کرنے والے اور استعمال کرنے والے آپس میں خود خرید و فروخت کریں گے، اس نظام کا اطلاق سب سے پہلے صنعتی یا بڑے صارفین پر ہوگا، نظام کو مزید شفاف بنانے سے صارفین کو کم قیمت بجلی میسر آسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی بجلی کی فراہمی ترجیح ہے، آئندہ 5 سال میں 800 میگاواٹ بجلی کی نیلامی کی جائے گی، پہلے مرحلے میں 400 میگا واٹ نیلامی کے لیے پیش کرنے جارہے ہیں، بجلی کی خرید و فروخت کا نظام شفافیت پر مبنی ہوگا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس نظام کا اطلاق سب سے پہلے صنعتی یا بڑے صارفین پر ہوگا، آنے والے سالوں میں بجلی کی ایک منڈی بنے گی، اس نظام کے تحت ایک عام صارف بھی اپنی مرضی سے بجلی خرید سکے گا، اب حکومت بجلی خرید کر زبردستی اپنے ریٹس پر عوام کو نہیں بیچ سکے گی، پہلے مرحلے میں ایک میگاواٹ سے بڑے صارفین اس سے مستفید ہوں گے۔



PNP

Comments are closed.