متحدہ عرب امارات کے نائب صدر محمد بن راشد المکتوم کے بھائی انتقال کرگئے؛ 10 روزہ سوگ
ابو ظہبی: دبئی کے حکمراں اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم انتقال کرگئے۔ دکھ کے اس عظی موقع پع دبئی میں 10 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
حکمراں دبئی کے دیوان کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق شیخ محمد بن راشد المکتوم کے چھوٹے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم پیر کی صبح انتقال کرگئے۔
شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر سرکاری سطح پر 10 روزہ سوگ منایا جائے گا اور اس دوران تمام سرکاری مقامات پر قومی پرچم سرنگوں رہیں گے۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احمد نظروں سے دور ہوگئے لیکن ان کے لیے دعائیں اور دلوں میں ان کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی۔
دبئی کے حکمراں محمد بن راشد نے بھائی کے لیے دعائے مغفرت کی کہ اللہ تعالیٰ شیخ احمد بن راشد آل مکتوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کو صبر اور سکون دے۔
PNP
Comments are closed.