by Rao Imran Suleman
Rao Nama

خاتون کو ہراساں کرنے پر نجی بینک کے 4افسران کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(پی این پی)فیصل آباد میں خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے پر نجی بینک کے 4افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون کے شوہر نے1لاکھ کا قرض لیا تھا۔ برانچ منیجر نے مزید 5لاکھ منظور کرانے کی پیشکش کی۔ برانچ منیجر نے خاتون کو اکیلے برانچ آنے کا کہا، نازیبا گفتگو کی اور فون کالز کیں۔ فون نمبر بلاک کرنے کے باوجود سینئر اور جونیئر منیجر کے نمبروں سے رابطہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان نے عبوری ضمانتیں حاصل کرلی ہیںمزید تفتیش جاری ہے۔

PNP

Comments are closed.