by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایران اب کہیں بھی میزائل سے ہدف نشانہ بنا سکتا ہے،قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران دفاعی صلاحیت کے ایسے مرحلے تک پہنچ چکا ہے جہاں اس کے میزائل کسی بھی مقام پر اپنے مقررہ ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی طاقت اور دباؤ ایران پر مسلط نہیں کرسکتے۔ ان کے مطابق ایران امریکی دباؤ کے باوجود اپنی پوزیشن پر مضبوطی سے قائم ہے۔

ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ ایران کو موجودہ ہائبرڈ جنگ کے ذریعے کمزور کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ ان کے مطابق ایران نہ دباؤ کے سامنے جھکے گا اور نہ ہی کسی بھی صورتحال کو ملک کے نظام اور عوامی زندگی کو مفلوج کرنے کی اجازت دے گا۔

قالیباف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پالیسی پر قائم رہے گا۔

PNP

Comments are closed.