by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وائٹ ہاؤس نے ’’ٹرمپ ٹی وی‘‘ لانچ کردیا

وائٹ ہاؤس نے یوٹیوب پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرگرمیوں کے لیے ’’ٹرمپ ٹی وی‘‘ کے نام سے نیا چینل شروع کردیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ پلیٹ فارم چوبیس گھنٹے فعال رہے گا، جہاں صدر ٹرمپ کی تقاریر، اہم اعلانات، بیانات اور انتظامیہ سے متعلق نمایاں ویڈیوز نشر کی جائیں گی۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ چینل پر مواد باقاعدگی سے تازہ کیا جائے گا اور ناظرین براہ راست نشریات سمیت دیگر ویڈیوز یوٹیوب اور وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ کے ذریعے دیکھ سکیں گے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں بعض بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کی وائٹ ہاؤس تک رسائی محدود کردی تھی۔

اس اقدام کے بعد امریکی ذرائع ابلاغ کے بعض بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کی جانب سے ٹرمپ کی کوریج کے حوالے سے احتجاجی ردعمل سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔

’’ٹرمپ ٹی وی‘‘ کے آغاز کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے صدر اور انتظامیہ کی سرگرمیوں کو براہ راست عوام تک پہنچانے کی ایک نئی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

PNP

Comments are closed.