by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مسافروں کا سامان بروقت نہ پہنچانا 8 ایئرلائنز کو مہنگا پڑ گیا، 16 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ

کراچی (ڈیلیپاکستان آن لائن) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر مسافروں کو ناقص سہولیات کی فراہمی اور سامان کی ترسیل میں تاخیر پر سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز پر بھاری مالیاتی جرمانے عائد کر دیے ہیں۔

پی اے اے نے بتایا کہ یکم جولائی سے 15 اگست 2026 کے دوران ایئرپورٹس پر مسافروں کے سامان کی ترسیل میں تاخیر کے 19 کیسز سامنے آئے۔قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 8 ایئرلائنز پر مجموعی طور پر 16 لاکھ 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

ترجمان پی اے اے نے واضح کیا کہ ایئرلائنز کو مسافروں کے سامان کی بروقت ترسیل یقینی بنانے کا پابند کیا جا رہا ہے تاکہ مسافروں کو کسی بھی پریشانی سے بچایا جا سکے۔ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروس کے معیار کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔مقررہ سروس اسٹینڈرڈز اور قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والی ایئرلائنز کے خلاف ضوابط کے تحت سخت قانونی و انتظامی کارروائی جاری رہے گی۔



PNP

Comments are closed.