اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مقدمات کو طولت دینے پر ایک درخواست گزار پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے زمین ملکیت کیس کی سماعت کی، اس دوران مقدمات کو طوالت دینے پر عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ مقدمات کو جان بوجھ کر دیر تک چلانا وطیرہ بن گیا ہے، اس طریقے سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرکے سالہا سال تک لوگوں کو ان کے حق سے محروم کیا جاتا ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سارے عدالتی نظام کو تباہ کر دیا گیا تاہم آہستہ آہستہ تمام معاملات کو بہتر کریں گے، اس کیس کو 14 سال تک طوالت دی گئی اور درخواست گزار طویل عرصے تک زمین پر قابض رہا، من گھڑت درخواستوں کے ذریعے عدالتوں کا وقت ضائع کیا جاتا ہے۔
عدالت عظمیٰ نے زمین ملکیت کیس کو خارج کرتے ہوئے جرمانہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ درخواست گزار نے زمین ملکیت کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔