کراچی (پی این پی) کراچی کے علاقے لانڈھی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی تین سالہ بچی کے قتل میں سگی چچی ملوث نکلی۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر انویسٹی گیشن پولیس نے کئی روز کی مسلسل جدوجہد کے بعد قائد آباد میں بیدردی سے قتل کی جانے والی ننھی کلثوم کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے واردات میں ملوث کلثوم کی سگی چچی کو بھائی سمیت گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر بشیر کنہور نے بتایا کہ گزشتہ ماہ 23 جون کو قائد آباد کے علاقے سے 3 سالہ کلثوم کی بوری بند لاش اس کی رہائش گاہ کے قریب مرکزی گیٹ سے ملی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ لاش ملنے کے بعد بچی کے قاتلوں کا سراغ لگانے کے لیے انویسٹی گیشن پولیس متحرک ہوگئی اور پولیس مشتبہ سمیت دیگر کئی افراد کے ڈی این اے نمونے بھی حاصل کیے گئے تھے تاہم پولیس نے انتھک محنت کے بعد 3 سالہ کلثوم کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے مقتولہ کی سگی چچی سکینہ کو اس کے بھائی نادر سمیت گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی کے مطابق مقتولہ کلثوم کے والد اور مدعی مقدمہ قاسم کا چچا زاد بھائی بھی ہے جبکہ ملزم نادر کی بہن قاسم کے بھائی کی بیوی اور مقتولہ کی سگی چچی ہے۔
گرفتار ملزم نادر نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ قتل کا ارتکاب اس کی بہن سکینہ نے کیا ہے اس نے تو صرف لاش گھر کے باہر تک منتقل کرنے میں مدد کی تھی۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر نے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر قتل کی وجہ خاندانی چپقلش بتائی جاتی ہے تاہم اس حوالے سے پولیس گرفتار ملزمہ سکینہ سے مزید تفتیش کر رہی ہے ۔ Flora& Fauna
واضح رہے کہ کلثوم کی تشدد زدہ بوری بند لاش ملنے کے بعد پولیس نے 50 سے زائد مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ اور ان کے ڈی این اے نمونے بھی حاصل کیے تھے تاہم کسی کا بھی ڈی این اے میچ نہیں ہوا تھا۔
PNP
Comments are closed.