اسلام آباد:پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چودھری شافع حسین کی زیر صدارت پاکستان کبڈی فیڈریشن جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بڑے اہم فیصلوں کی اجازت لی گئی ،سلیکشن اور ڈسپلن کمیٹی کا قیام بھی عمل میں آیا جس میں پاکستان آرمی ،نیوی، ایئرفورس،واپڈا،ریلوے،سندھ،بلوچستان ،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان ،اسلام آباد،ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان اولمپکس کے نمائندگان نے شرکت کی ۔پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن ایگزیکٹو کمیٹی کو تحلیل کردیا گیااوررائے مسعود کھرل کی سربراہی میں تین رکنی منیجمنٹ کمیٹی قائم کردی گئی جس میں رانا علی عباس صدر کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباداور محمد فہیم صدر کبڈی ایسوسی ایشن لاہور شامل ہیں ۔یہ کمیٹی آئندہ الیکشن تک کام کرے گی ۔اس موقع پر چودھری شافع حسین نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے اور پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھی مخالف حریف کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا ہے ،خط اور فیصلے کی کاپی تمام ممبران کو پہنچا دی گئی ،اب کبڈی کے معاملات کو انتہائی نظم وضبط کے ساتھ چلائیں گے ۔چودھری شافع حسین نے کہا کہ اس روائتی کھیل کو پاکستان اور بین الاقومی سطح پر روشناس کرائیں گے اور اس کی ترقی میں بھرپور کردارادا کریں گے ۔انہوںنے کہا کہ کبڈی پاکستان کا روائتی کھیل ہے اس کو چودھری ظہور الٰہی نے پہنچان دی اور چودھری شجاعت حسین نے مجھے ذمہ داری سونپی جسے الحمد اللہ بہتر طریقےسے نبھانے کی کوشش کررہا ہوں ، انہوں نے مزید کہا کہ کبڈی میں سفارش پر یقین نہیں رکھتاقابلیت کی بنیاد پر کھلاڑی آگے آئیں گے ،کسی بھی حکومت نے کبڈی کو سنجیدگی سے نہیں لیا صرف مسلم لیگ ق کے دور حکومت میں چودھری شجاعت حسین کی کاوشوں سے کبڈی فیڈریشن کو فنڈز ملے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے ٹینور میں فروری 2020 میںپنجاب اسٹیڈیم میں کبڈی پریمئیر لیگ اورورلڈ کپ کا انعقاد کرایا جس میں پاکستان کبڈی نے بھارت کو شکست دی ۔اجلاس میں شریک تمام ممبران چودھری شافع حسین کی کاوشوں کو سراہا اور ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
Trending
- کراچی:حب ریور روڈ پر مزدا کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
- گاڑیوں کے سائیڈ شیشے چوری کرنے والا خاندانی گروہ گرفتار
- ایران نے فٹبال ٹیم کی کپتان کے منجمند اثاثے بحال کر دیے
- ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
- پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
- وزیراعظم سے کینیڈین ہم منصب کا رابطہ، جنگ بندی کی پاکستانی کوششوں کی پذیرائی
- شادی کی عمر اٹھارہ سال ہونا لازم قرار ،نکاح خواہ کو کم از کم ایک سال قید ،ایک لاکھ جرمانہ ہوگا
- رجب بٹ نئی مشکل میں پھنس گئے، خاتون سے زیادتی کیس میں فرد جرم کی تاریخ مقرر
- 400 کلو چاندی کہاں گئی؟ پاکستان کسٹمز کے 2 اہلکار گرفتار
- رنویر الہ آبادیا کا سمے رائنا کے طنز پر ردعمل وائرل