مشرق وسطیٰ کے ممالک کی خودمختاری کا احترام کیا جائے،چین
نیویارک: چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے مشرق وسطیٰ کے ممالک، بالخصوص خلیجی ریاستوں کی خودمختاری اور سلامتی کے احترام پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہان ژینگ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کیا جانا چاہیے، جبکہ عالمی تجارت اور سپلائی چین کے تسلسل کو بھی یقینی بنانا ضروری ہے۔
چینی نائب صدر نے عالمی سطح پر صنعتی پیداوار اور سپلائی چین کو مستحکم رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی تجارت کے تحفظ کے لیے بھی اقدامات کیے جانے چاہییں۔
ہان ژینگ نے فلسطینی مسئلے کے حل اور غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے بھی چین کا مؤقف پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی جنگ کے بعد مغربی کنارے کے انتظام اور غزہ کی بحالی کا عمل فلسطینیوں کی قیادت میں آگے بڑھایا جانا چاہیے۔
چینی نائب صدر نے فلسطینی مسئلے کو دو ریاستی حل کی جانب واپس لے جانے پر بھی زور دیا۔ چین کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے لیے ’فلسطینیوں کے ذریعے فلسطین کا انتظام‘ کے اصول کی حمایت کا اظہار کیا گیا ہے
PNP
Comments are closed.